Reader is Leader

Business Acumen

نوٹ : یہ کورس انگریزی زبان میں بھی دستیاب ہے۔ یہاں کلک کریں

State-of-the-art first of its kind training certification

اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ ہمارے اندر پیدائشی طور پر ہی کاروباری صلاحتیں موجود ہوتی ہیں ، جس کی وضاحت کسی مارکیٹ کا جائزہ لینے اور موثر فیصلے کرنے کی صلاحیت کے طور پر کی گئی ہے۔ کچھ لوگوں کے لئے کسی کامیاب کاروبار کو چلانے کے لئے مؤثر حکمت عملی بنانا بہت آسان ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر ، اسٹیو جابس نے زبردست کاروباری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ خوش قسمتی سے ہمارے لئے بھی یہ ممکن ہے کہ ہم اپنی کاروباری صلاحیتوں کو بہتر بنائیں۔ تجربہ کار لوگوں کے ساتھ مل کر اور صحیح رہنمائی سے آپ اپنے کاروبار کی کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

خصوصیات

(FEATURES)

12 ماڈیولز

v

100 کوئز سوالات

50 پی ڈی ایف صفحات

A+ سرٹیفکیشن

تدریسی نتائج

(Learning Outcomes)

  • بڑی سوچ سوچنا
  • انتظامی معاملات میں حکمت عملی تیار کرنا
  • مالیاتی تعلیم اور کاروباری شعور کو بہتر استعمال کرنا
  • انتظامی معاملات کا علم
  • معاشی آگاہی

فیچرماڈیولز

(Fetured Modules)

بڑے پیمانے پہٍ سوچنا

کاروبار میں کامیابی کے لئے معیشت ، حکمت عملی ، اور فیصلہ سازی کے بارے میں سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ جب کاروبار کے صرف ایک ہی پہلو پر بہت زیادہ توجہ دی جاتی ہے تو کمپنی کی بھلائی کے لئے فیصلے کرنا مشکل ہوجا تا ہے۔ موثر فیصلے کرنے کے لئے، آپ کو بڑے پیمانے پہ سوچنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

کارکردگی کے عوامل

جب اہداف حاصل کرنے ہوں تو کاروباری صلاحیتوں کو سمجھنا ایک ضروری پہلو ہوتا ہے۔ کلیدی کارکردگی کے کچھ عوامل ہیں جو رہنمائی کرتے ہیں کہ اہداف کیسے حاصل کیے جاتے ہیں۔ یہ ہر کمپنی کے کاروبار کی ضروریات کے مطابق مختلف ہو سکتے ہیں۔ ان عوامل کا نظم و نسق آپ کے کاروبار کی کامیابی کے ساتھ ساتھ آپ کے اپنے کاروبار میں بھی بہتری لائے گا۔

انتظامی حکمت عملیاں

رسک مینجمنٹ میں مختلف حکمت عملیاں شامل ہوتی ہے۔ ان حکمت عملیوں کا مقصد کمپنی کو لاحق خطرات کی نگرانی اور ان کو کم کرنے کے لئے ان خطرات کی نشاندہی کرنا ہے ۔ رسک مینجمنٹ کے نفاذ کے لئے مستقبل میں اہداف قائم کرنے اور تنظیم کی بھلائی کے لئے مناسب اقدامات کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

حالات و واقعات سے سیکھنا

ہر دن کچھ نیا سیکھنے کا موقع ہوتا ہے۔ کاروباری صلاحیت رکھنے والے افراد سیکھنے کے موقعوں کو پہچاننے اور ان سے فائدہ اٹھانے کے اہل ہوتے ہیں۔ کامیاب ہونے کے لئےآپ کو ہمیشہ سیکھتے رہنا چاہئے۔ جیسے جیسے آپ علم حاصل کرتے ہیں ویسے ویسے آپ اپنے آپ کو غلطیوں سے سبق سیکھنے اور فیصلہ سازی کے عمل کو بہتر بناتے ہوئے دیکھیں گے۔

مالیاتی تعلیم

کاروباری صلاحیتوں کے لئے مالی تعلیم ضروری ہے۔ بڑی سوچ سوچنے کے لئے آپ کو کمپنی کے ہر مالی پہلو کو سمجھنا ہوگا۔ خوش قسمتی سے ، کوئی بھی علم اور عمل سے مالی تعلیم کو بہتر کر سکتا ہے۔ یہ اور اگلا باب آپ کو مالی خواندگی کے بارے میں اپنے علم کو بہتر بنانے کے لئے معلومات فراہم کرے گا۔

business Acumen